فاٹا اور بلوچستان کے لوگ آئندہ سمسٹر بہار 2018ء سے میٹرک کی تعلیم مفت حاصل کر سکیں گے، گذشتہ 3 سال کے دوران یونیورسٹی نے 14 ریسرچ جرنل شائع کئے ہیں، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران یونیورسٹی نے 14ریسرچ جرنل شائع کئے ،ْ ماہ رواںکے آخرتک یہ تعداد 17ہوجائے گی جبکہ 20ریسرچ جرنل کی اشاعت کا ہدف جون 2018ء تک حاصل کرلیا جائے گا۔ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں ’’میٹریل ٹیسٹنگ سائنس ریسرچ لیبارٹری‘‘ میں جرمنی سے درآمد شدہ جدید مشینوں کے بہتر استعمال پر تین روزہ ریسرچ سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تین سال قبل وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی میں نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے کچھ ترجیحات مقرر کی تھی جن میں ریسرچ کلچر کا فروغ سرفہرست تھا۔

(جاری ہے)

چئیرمین شعبہ فزکس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس کے مطابق سیمینار میں ملک کے چاروں صوبوں سے شریک ریسرچ سکالرزکو شعبہ فزکس کے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ایکس رے ڈفریشن ،ْ فورئیر ٹرانسفارم انفرئرڈ سپکٹرومیٹر اور LUMOS FT-IR مائیکروسکوپ مشینوں کے مناسب اور درست استعمال کی تربیت بھی دی جاری ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک جانب ہم نے طلبہ کوبہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ ،ْ لیبارٹریز اور ساز و سامان اور ریسرچ ورکشاپس کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تو دوسری جانب ہم نے معاشرے کے نظر انداز شدہ طبقات اور علاقوں کے عوام کو مین سٹریم میں لانے کے لئے تعلیمی اقدامات کئے ہیں،ْ ان اقدامات میں معذور افراد کے لئے فیس میں مکمل رعایت ،ْ جیلوں میں مقید افراد کے لئے مفت تعلیم ،ْ ڈراپ آئوٹ گرلز کے لئے مڈل سطح کی مفت تعلیم اور خواجہ سرائوں کے لئے مفت تعلیم شامل ہے ،ْ علاوہ ازیں فاٹا اور بلوچستان کے لوگ آئندہ سمسٹر بہار 2018ء سے میٹرک کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔