امریکا میں سویابین کے نرخوں میںکمی

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:33

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکا میں سویابین کے نرخوں میں 1.3 فیصد کمی آئی ہے جس کی وجہ امریکی دالر کی شرح تبادلہ میںاضافہ ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے پر جنوری کیلئے سودے 7.1/2 سینٹ کمی کے ساتھ 10.01 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔بورڈ میں مکئی کے مارچ کے لیے سودے 3/4سینٹ کم ہوکر 3.53 ڈالر فی بشل پر طے پائے۔گندم کے مارچ کیلئے سودے 6.1/2 سینٹ کمی کے ساتھ4.26-1/4 ڈالر فی بشل پر طے پائے۔