مہندرا سنگھ دھونی نے امتحانات میں پاس ہونے کا طریقہ بتا دیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:23

مہندرا سنگھ دھونی نے امتحانات میں پاس ہونے کا طریقہ بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر2017ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے امتحانات میں پاس ہونے کا طریقہ بتا دیا ۔ امتحانات کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ جب امتحان میں سوال نامہ آپ کے سامنے آجائے تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ،اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ پورا سال پڑھا جائے کیوں کہ آخری دو مہینے پڑھ کر آپ اتنے نمبر نہیں لے سکتے ۔

(جاری ہے)

دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے زمانہ طالب علمی میں 12کلاس کے امتحان قریب آئے تو انہیں میچز کھیلنے کےلئے بھی آفرز آئیں ، انہوں نے والدہ سے تو اجازت لے لی لیکن ابا سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی، بالآخر وہ ہمت کرکے والد کے پاس گئے اورانہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر والد نے کہا کہ ”بیٹا اگر پورا سا ل پڑھائی کی ہے تو ایک دن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور اگر سا ل بھر کچھ نہیں پڑھا تو بھی ایک دن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اس لیے تم جاکر میچ کھیلو“ ۔