دبئی ، خاتون کا کارکن پر جعلی دستاویزات کا استعمال کر کے اسے گاڑی بیچنے کا الزام

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 14:21

دبئی ، خاتون کا کارکن پر جعلی دستاویزات کا استعمال کر کے اسے گاڑی بیچنے ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2017ء)  دبئی کے ایک حکومتی ادارے میں بطور ایگزیکٹو کام کرنے والی خاتون نے دوسرے کارکن پر الزام لگایا ہے، جو موٹر ایجنسی کے ساتھ کام کرتا ہے کہ اسنے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے اسے 5،000 درہم کے عوض گاڑی فروخت کی ہے۔

(جاری ہے)

عورت نے کہا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہے کہ گاڑی خریدتے ہوئے اسنے اختتامی طور پر گاڑی کے مالک کی ملکیت اور شناخت دھیان سے نہیں دیکھی تھی۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اسنے گاڑی کے ٹرانسفر کے کاغذات بس چیک کیے تھے لیکن اسنے گاڑی کے مالک کے کاغذات اور شناخت اچھے سے نہیں دیکھی تھی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگلی سنوائی میں دونوں پارٹیز کے شامل ہوں گی تو دونوں کے بیانات سننے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :