مصطفیٰ کمال نے سانحۃ بلدیہ کو حادثہ قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 14:07

مصطفیٰ کمال نے سانحۃ بلدیہ کو حادثہ قرار دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سانحہ بلدیہ کو حادثپہ قرار دے دیا ۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والا حادثہ تھا ۔

(جاری ہے)

ہمیں معلوم ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی نہیں گئیی تھی بلکہ لگ گئی تھی۔ آتشزدگی شارٹ سرکٹ سے ہوئی۔ شام 5 بجے فیکٹری کے ملازمین میں تنخواہ تقسیم کی جا رہی تھی، مالکان نے کہا کہ فیکٹری کو تالا لگا دو کوئی پیسےنہ لوٹ لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ فیکٹری کے مالکان کو وطن واپس بلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :