ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں لگاتار دو ناکامیوں کے بعد انگلینڈ کو بین سٹوکس کی یاد آ گئی

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا،سٹوکس جھگڑے کے واقعہ کے باعث ستمبر سے کرکٹ سے دور تھے

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔ ایک کلب کے باہر مار پیٹ کرنے پر وہ رواں برس ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ سے آئوٹ تھے۔ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں لگاتار دو ناکامیوں کے بعد انگلینڈ کو بین سٹوکس کی یاد آ گئی۔

(جاری ہے)

دھواں دار بیٹنگ کرنے والے آل رائونڈر کو کینگروز کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

بین سٹوکس کو رواں برس ستمبر میں کلب کے باہر مار پیٹ کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔ ایک روزہ سیریز کیلئے انہیں منتخب تو کر لیا گیا ہے تاہم بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :