بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو دوبارہ خط لکھ دیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی حکومت کو آئندہ برس پاکستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ہے اور آئندہ سال پاکستان میں شیڈول نابینا افراد کے ورلڈ کپ کیلئے ابھی تک ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اجازت کیلئے ایک بار پھر اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

نابینا افراد کا ورلڈ کپ 7جنوری 2018 سے پاکستان اور دبئی میں شیڈول ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجازت کیلئے ایک بار پھر حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جیسے حکومت سے گرین سگنل ملے گا عالمی کپ کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائیں گی۔