11سومیگا واٹ بھکی گیس پاور پلانٹ کی مارچ تک تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘عارف قاسم

حکومتی منصوبوںکی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی ،صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا‘صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) تاجر رہنما صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے کہا ہے کہ 11سو میگا واٹ بھکی گیس پاور پلانٹ کی مارچ تک تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ،حکومتی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گیکہ توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری استعداد کے مطابق کام کریں گی جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عارف قاسم نے کہا کہ صنعتی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا صنعتی شعبہ کی ترقی کا دارومدار اس کو مسلسل توانائی کی فراہمی میںمضمر ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے صنعتی شعبہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے جس سے اس کی پیدواری صلاحیت میں کمی سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ۔

اب جبکہ متعدد حکومتی توانائی منصوبوں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی بجلی سے لوڈ شیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوگا تو صنعتیں بھی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے تجارتی خسارہ میں کمی کرکے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرینگی۔

متعلقہ عنوان :