امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا دنیا کے امن کیلئے خطرناک اقدام ہے‘پرویز ملک

وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا‘ خواجہ عمران نذیر کی وفود سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:14

امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا دنیا کے امن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے امریکی صدر زونل ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کواسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم رنے ک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کابیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم اوردنیا ے امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے، وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے، عمران خان جمہوریت دشمن ہیں اور ان کی پالیسیاں عوام اورپاکستان دشمنی پر مبنی ہیں،۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ سید توصیف شاہ ،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ان کی پریشانیوں میں زید اضافہ ہ وگاکیونکہ مزید بریکنگ نیوز آنے الی ہیں،اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں،2018ء کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :