Live Updates

دھمال صوفیوں کی روایت ہے ،طالبان خان صوفیانہ سوچ کے خلاف ہے‘ پیپلز پارٹی

طالبان دھمال ڈالنے والوں پر خودکش اور عمران نیازی نظریاتی حملے کرتا ہے‘ چوہدری منظور کا ردعمل

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:14

دھمال صوفیوں کی روایت ہے ،طالبان خان صوفیانہ سوچ کے خلاف ہے‘ پیپلز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ دھمال ڈالنا پیپلز پارٹی کی میراث ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے مزار سخی لال شہباز قلندر پر دھمال ڈالی، جیالے تو کوڑوں کی جھنکار پر دھمال ڈالتے اور پھانسی گھاٹ میں بھی رقص کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے آصف زرداری کے متعلق عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھمال صوفیوں کی روایت ہے اور طالبان خان صوفیانہ سوچ کے خلاف ہے، طالبان اور عمران خان دونوں کا حدف ایک ہی ہے،طالبان دھمال ڈالنے والوں پر خودکش اور عمران نیازی نظریاتی حملے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان زندگی بھر جو کچھ کرتا رہا ہم اس کی ذاتی پرفارمنس پر بات نہیں کرنا چاہتے،اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو عمران خان کی ذاتی پرفارمنس دہرائیں گے جو پہلے ہی عیاں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات