رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 13.91 فیصد اضافہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) رواں مالی سال 2017-18ئ کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت کی فروخت میں 13.91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانوں نے 2.261 ملین ٹن زائد سیمنٹ تیار کیا ہے اس طرح رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ئ کے دوران سیمنٹ ساز اداروں کی پیداوار ان کی پیداواری صلاحیت کے 94.65 فیصد تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم ای) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2017ئ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سیمنٹ ساز مقامی ادارے اپنی پیداواری صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ سیمنٹ اس میں اضافہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والے ملکی کارخانوں کی پیداوار ان کی پیداواری صلاحیت کے 94.65فیصد تک بڑھ گئی ہے جو خوش آئند ہی