امریکہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا انتہائی قابل مذمت ہے انڈونیشیاء

فیصلہ مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے صدر جوکوویدودو

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:14

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) انڈونیشیاء نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بنے گا غیر ملکی خبر رساں اداکے کے مطابق انڈونیشیاء کے صدر جو کہ ویدودو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ پر یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ مشرق وسطیٰ خطے سمیت پوری عالمی برادی کو عدم استحکام سے دو چار کردیگا

متعلقہ عنوان :