راکھین ایشو بارے اقوام متحدہ کی قرار داد ناقابل قبول ہے، میانمار

حکومت ریاستی بحران کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی یوہتائن لینن

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:06

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) میانمار نے راکھین ایشو پر اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کی قرارداد مسترد کردی تاہم ریاستی بحران کے حل کے لئے بھرپور کوششوں کے عزم کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق اقوام متحدہ میں میانمار کے مستقل نمائندے یوہتائن لینن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راکھین ریاست بارے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کی قرار داد بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ میانمار ایسی کسی بھی قرار داد کی مخالفت کریگا جو ریاست میں کشیدگی کو مزید ہوا دے انہوں نے کہا کہ یواین ایچ سی آر کی قرار داد کا مسودہ ایک خصوصی عقیدہ رکھنے والے چند مخصوص لوگوں نے تیار کیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ میانمار ریاستی بحران کے حل کے لئے اپنی پوری کوشش کریگی

متعلقہ عنوان :