امریکہ دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے ‘ خورشید شاہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:06

امریکہ دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے ‘ خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنی امیں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے سے عالم اسلام میں کشیدگی اور انتشار ہوا ہے تاہم اب جبکہ او آئی سی میٹنگ بلائی گئی ہے تو اس کو بامقصد ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

20 ‘ 10 سال سے مسلم ممالک کے آپسی انتشار تھے یہودیوں کو یہ موقع ملا ہے ان حالات میں ایک بار پھر ذٰالفقار علی بھٹو جیسا کردار درکار ہے ۔ قومی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ طاہر القادری نے آصف زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس پر پیپلزپارٹی کا وفد ان سے ملاقات کرے گا ۔ پیپلزپارٹی سڑکوں اور انتشار کی سیاست سے باہر رہی ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے ملاقات نئی نہیں ہے پہلے بھی ان سے رابطے رہے ہیں ہم 2002 میں مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں ۔ ۔