اسپورٹ نیوز

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور اخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:06

ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ پرسوں ہفتہ سے ہملٹن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بلیک کیپس نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے اسلئے وہ پہلے ٹیسٹ کے بعد آخری ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، جارج وورکر اور لاکی فرگوسن کو نیوزی لینڈ ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ دی فورڈ ٹرافی کھیلنے کیلئے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے تاہم فرگوسن دوسرے ٹیسٹ سے قبل دوبارہ کیوی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کپتان کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بلونڈل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لاکی فرگوسن، میٹ ہنری، جیت راول، ٹام لیتھم، ہنری نیکولز، مچل سینٹنر، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر اور نیل واگنر پر مشتمل ہی