خواتین کا انوکھا احتجاج ،حقوق نے ملے تو وزیراعلی کی تصویر سے شادی کر لیں گی
تازہ ترین : 1
خواتین کا انوکھا احتجاج ،حقوق نے ملے تو وزیراعلی کی تصویر سے شادی کر ..

خواتین کا انوکھا احتجاج ،حقوق نے ملے تو وزیراعلی کی تصویر سے شادی کر لیں گی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء):بھارتی شہراتر پردیش شہر سیتا پور میں اپنے مطالبات کے حق میں کئے جانے والے احتجاج کو حکومت کی طرف سے چار ماہ سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے بعد خواتین کی ایک بڑی تنظیم نے حکومتی توجہ حاصل کرنے کے لئے انوکھا انداز اپنا لیا ہے اور بھرے جلوس میں تنظیم کی صدر نیتو سنگھ نے عروسی جوڑا پہن کر وزیر اعلی جوگی ادیتہ ناتھ کی تصویر سے شادی کر لی ۔شادی کے بعد نیتو سنگھ نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی سے تقریبا 4لاکھ خواتین کو فائدہ ہو گا اور اگر حکومت نے اب بھی توجہ نہ دی تو ایک بار پھر عروسی جوڑا پہن کر وزیراعلی کی تصویر اٹھا کر گھوڑے پر بیٹھیں گی اور لکھنو وزیراعلی ہاؤس پہنچ جائیں گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:43:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں