دھرنوں کی باریاں لگانے والوں نے ملک کی معیشت کا پہیہ جام کر دیا، ممبر پنجاب کونسل

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:52

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کونسل کے ممبر اور سیاسی وسماجی رہنما ملک پرویز حیدر نے کہا ہے کہ دھرنوں کی باریاں لگانے والوںنے ملک کی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے، ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کے ووٹوں سے دو بارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کا اعزاز حاصل کر یں گے۔

ملک پرویز حیدر نے کہا کہ میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبہ وہ انقلابی اقدام ہے جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھتا رہے گا اور سازشیوں کو مایوسیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :