ملک سے رشوت اور بد عنوانی ختم کرنے کیلئے ہر شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری امیر عباس

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:52

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ریجنل ڈائریکٹرچوہدری امیر عباس نے کہا ہے کہ ملک سے رشوت اور بد عنوانی ختم کرنے کیلئے ہر شہری کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہوگا، ملک و قوم کی بقاء کرپشن فری معاشرہ ہے، شفافیت اور احتساب سے ترقی کا سفر طے کرنے کیلئے تعلیمی اداروں اور نئی نسل کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو محکمہ انٹی کرپشن اور محکمہ تعلیم راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی کرپشن فری واک کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے سی او قاضی ظہور الہی، محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ اسد علی خان، اسٹنٹ ڈائریکٹرز عنصر عباس، میاں عامر، ڈائینیزہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل جمشید اقبال سمیت مرد و خواتین اساتذہ اور طالب علموں نے بھرپور شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن فری اور نو کرپشن کے نعرے درج تھے۔