لندن میں بجلی سے چلنے والی ٹیکسیاں متعارف کرادیں

9ہزار سے زائید برقی ٹیکسیاں 2021تک لندن کی سڑکوں پرکالی ٹیکسیوں کی جگہ لے لیں گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:52

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ٹیکسی کی کمپنی نے کالی ٹیکسیوں کی جگہ بجلی سے چلنے والی ٹیکسیاں متعارف کرادیں ،ْان کاروں کی باڈی ایلومینیم کی ہے جو وائی فائی اور یوایس بی سے چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کرس گبی نے بتایا کہ بجلی سے چلنے والی ان کارو ں میں الیکٹرک انجن نصب ہے۔

(جاری ہے)

یہ عام روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں تیز رفتارہونے کے ساتھ دھواں بھی خارج نہیں کرتیںجوملک میں فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد دے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 9ہزار سے زائید برقی ٹیکسیاں 2021تک لندن کی سڑکوں پرکالی ٹیکسیوں کی جگہ لے لیں گی ،ْان کی قیمت تقریبا ً 55ہزار پائونڈ مقرر کی گئی ہے۔ملک میں گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے ۔کرس گبی کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی لندن کیساتھ ایمسٹرڈیم میں بھی بزرگ اور معذور افردکیلئی225 برقی کاریں متعارف کرانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :