برطانوی ماڈل کے پسندیدہ لوگوں میں ایوب خان بھی شامل

کرسٹین کیلر اور ایوب خان کی ملاقات لندن کے ایک سوئمنگ پول پر ہوئی تھی،رپورٹ

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:52

برطانوی ماڈل کے پسندیدہ لوگوں میں ایوب خان بھی شامل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)1960 کے عشرے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے مشہور اور متنازع ہونے والی معروف برطانوی ماڈل کرسٹین کیلرکے پسندیدہ لوگوں میں ایوب خان بھی شامل تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روسی سفارتکار، بلکہ نوجوان برطانوی ماڈل کو ان دنوں دنیا کی کئی اہم شخصیات تک رسائی حاصل تھی، جن میں پاکستان کے اس وقت کے فوجی حکمران جنرل ایوب خان کا بھی نام آتا ہے۔

برطانیہ کی مشہور فوجی اکیڈمی سینڈہرسٹ سے فارغ التحصیل جنرل ایوب خان اکثر لندن آیا کرتے تھے اور انھیں بکنگہم شائر میں واقع کلیوڈن کی پرتعیش جاگیر پر ٹھہرایا جاتا تھا۔کرسٹین کیلر اور ایوب خان کی ملاقات بھی اسی جاگیر پر واقع سوئمنگ پول پر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کرسٹین خوبرو پاکستان جنرل سے اتنی متاثر ہوئیں کہ بعد میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایوب خان واقعی بہت وجیہہ اور جاذب نظر شخصیت کے حامل تھے۔

سوئمنگ پول پر منعقد ہونے والی پارٹی میں جنرل ایوب خان مدعو نہیں تھے بلکہ انھیں برطانیہ میں پاکسان کے ہائی کمشنر جنرل یوسف آفریدی اپنے ساتھ بن بلائے لے گئے تھے۔ اس دن بھی حسب معمول کرسٹین کیلر اور ان کی ساتھی لڑکیاں سوئمنگ پول میں برہنہ تیراکی کر رہی تھیں۔اس واقعے کے بعد ذرائع ابلاغ میں چٹی پٹی کہانیاں شائع ہوئیں جن میں لوگوں نے پوچھا کہ آخر جنرل ایوب خان اس پارٹی میں کیا کر رہے تھے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ ایک غلط وقت پر غلط جگہ پر موجود تھے۔اس حوالے سے اخبارات میں جاری بحث آخر اس وقت تھمی جب ڈاکٹر سٹیفن وارڈ نے خود کشی کر لی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر سٹیفن وارڈ ہی وہ شخص تھے جنھوں نے جون پروفیومو کو کرسٹین کیلر سے متعارف کرایا تھا۔