موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی دوبالا ہو گئیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:40

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں، ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹوں خصوصاً لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں ، کمبلوں ، گرم لحافوں ، کوٹ ، سویٹرز ، ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں ،وہاں عوام کا بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غریب ، محنت کش ،متوسط و سفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں لنڈ ا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے، ایک سروے کیمطا بق لنڈے کے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتیں بھی عا م آدمی کی پہنچ سے با ہر ہو گئی ہیں، لنڈا بازار کے دکانداروں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ لنڈے کے گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس لئے مجبوراً انہیں کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :