عالیہ بھٹ ایلی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:40

عالیہ بھٹ ایلی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایلی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فرنسیسی میگزین ایلی کی21 ویں سالگرہ کے دسمبر کے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں وہ سیاہ اور میرون رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے فلم ’’راضی‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی ہے جبکہ ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’’گلے بوائز ‘‘ کی عکسبندی جلد شروع کریں گی۔