سارا علی خان کی پہلی فلم کے لئے بہت پرجوش ہوں، سیف علی خان

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:38

سارا علی خان کی پہلی فلم کے لئے بہت پرجوش ہوں، سیف علی خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے لئے بہت پرجوش اور خوش ہیں ،جیسے جیسے ان کی فلم ریلیز کے قریب ہے ایسا لگے گا کہ جیسے میری فلم ریلیزہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم بہت اچھی ہو گی۔ ہدایتکار ابھیشی کپور کی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘میں اداکارہ سارا علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :