راولاکوٹ کے نو جوان کا اعزاز امریکہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:38

راوالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) راولاکوٹ کے نو جوان کا اعزاز امریکہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ ایک جاپانی کمپنی کی طرف سے پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے درمیان حساب (Math) کا مقابلے کا امتحان ہوا ۔ جس میں سے پانچ طلباء کا انتخاب کیا جانا تھا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں زیر تعلیم راولاکوٹ کے گائوں ہورنہ میرہ سنگڑھ سے تعلق رکھنے والے عشر احمد جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اب وہ 17دسمبر کو امریکہ میں ہونے والی حساب کے مضمون کی مقابلہ کی کانفرنس میں پاکستانی طلباء کی نمائندگی کریںگے۔عشر احمد جاوید کی آبائی یونین کونسل ہورنہ میرہ کو اعزاز حاصل ہے کہ مہارا جہ ہری سنگھ کے خلاف بغاوت کر کے حریت پسندوں کی طرف سے بنائی گئی آزاد حکومت کے بانی صدر بیرسٹرسردار ابراہیم خان ، وزارت خارجہ کی سابق ترجما ن تسنیم احمد سابق سفیر یامین خان مرحوم اور نامور معالج میجر جنرل افتخارخان کا تعلق بھی اسی یونین کونسل سے ہے۔

متعلقہ عنوان :