الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے وفا کریں گے‘سردار میر اکبر خان

حکومت نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھارکھا ہے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار دیا جا رہا ہے‘وزیر جنگلات

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر جنگلات وائلڈلائف وفشریز آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد خطے میں ہر شعبہ زندگی میںبہتری کے لئے کوشاں ہے حکومت نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھارکھا ہے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار دیا جا رہا ہے حکو مت نے تمام برادریوںاور علاقوں کو یکجا کر کے میرٹ گڈ گورنس اور مالیاتی ڈسپلن قائم کیا الیکشن میںعوام سے کئے گئے وعدے وفا کریں گے آزاد کشمیر کے جنگلات عوام کے ہیں اور یہ آئیندہ نسلوں کی بقاء کے لیے ہیں عوام اور محکمہ ملکر اس کی حفاظت کریں جن ممالک میںجنگلات ہیں وہا ں ترقی ہوئی ہے اور جس قوم نے جنگلات کو تباہ وبرباد کیا وہ قوم بھی برباد ہوئی اور ناکامی اسی کا مقدر بن گئی لہذا صرف فاریسٹگارڈ ز اور فاریسٹرز پر انحصار نہ کریں تما م لو گ آگے بڑھیں اور اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھ کر ان بچے ہوئے جنگلات کی حفاظت کریں اور مزید جنگلات کو اُگانے کے تمام معاشرے میں آگاہی مہم شروع کریں لوگوں میں جنگلات کی افادیت کا شعور اجاگر کریںگئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے افس چیمبر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دورحکومت میں ٹھیکداروں کو پیسے نہیں ملے جس کی وجہ سے انھوں نے لکڑی کی بروقت ڈھلائی نہ کی اور لوگوں کو لکڑی نہیں ملی گزشتہ حکومت میں ایک مخصوص مافیا تھا جو چند مخصوص لوگوں پر مشتمل تھا اورانھوں نے بے دریغ درختوں کو کاٹا اور اس پر بہت بڑے پیمانے پر کاروبار کیا حقدار کو اس کا حق نہ ملا اور لوگوں میں شدید مایوسی پائی گئی لیکن ہماری حکومت نے فوری طور پر 05کروڑ کی رقم واگزار کی اور ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئی جس کی بدولت آج پہلے کی نسبت کئی گنا زیادہ لوگوں کو لکڑی کی سہولیات دستیاب ہیں تمام ڈپو پر لکڑ ی موجود ہے اور عوام کو مل بھی رہی ہے ہم اس میں مزید بہتر ی لائیں گے کیونکہ بہتر ی کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے آزاد کشمیر کے ڈپوز میں لکڑی موجود ہے عوام کو ہی لکڑی مل رہی ہے عوام علاقائی سطح پر انتہائی ایماندار اور مخلص لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں اور پھر ان کمیٹیوں کی مدد سے بھی لکڑی کی تقسیم کی جائے اسطرح جو حق دار ہوگا اس کو لکڑی ملے گی اور کسی کے ساتھ ناانصافی بھی نہیں ہوگی انہوںنے کہا کہ جنگل میں آگ کی وجہ سے جنگلا ت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا آگ کے حوالے سے سخت قانون موجو د ہے ہم کسی کو معاف نہیںکریں گے جن لوگوں نے جان بوجھ کر آگ لگائی ان کا ضرور محاسبہ کیا جائے گاجنگلات کی حفاظت اور لکڑی کے استعمال کے متبادل ذرائع حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں ایل پی جی کے حصول کے لیے ہم اقدامات کریں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ڈپو پر بالن بھی لوگوں کو مہیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :