پاکستان امن و آشتی کا گہوارہ دنیا بھر میں امن کے سلسلہ میں رول ماڈل کے طور پر پہچانا جا تا ہے‘ ملک اقبال چنڑ

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:38

پاکستان امن و آشتی کا گہوارہ دنیا بھر میں امن کے سلسلہ میں رول ماڈل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مغلپورہ میں منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی۔اس موقع پر ہزاروں افراد اور معروف نعت خوانوں نے شرکت کی۔ وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے محفل میلادمیں شریک 2 افراد کو بزریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نعت خوانوں نے اپنی نعتوں سے حضرت محمد ﷺ کوخراج عقیدت پیش کیا جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔

وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے خطا ب میں کہا کہ پاکستان امن و آشتی کا گہوارہ ہے اور اس حوالے سے ہمارا ملک دنیا بھر میں رول ماڈل کے طور پر پہچانا جا تا ہے۔پاکستان بھر میلاد عید میلادالنبی کی تقریبات کو خوب جوش و خروش سے منایا گیا اور اپنی اپنی عقیدت مندی اور محبت کا اظہار برقی روشنیوں محفل نعتوں کے ذریعے کیا ۔

متعلقہ عنوان :