وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کی عظیم مسلم سیاحوں اور سائنسدانوں پر مشتمل کیلنڈر 2018ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت

جہان مسیحا ادبی فورم نے نئی نسل کو عظیم مسلم سیاحوں و سائنسدانوں کے بارے کیلنڈر میں سیر حاصل معلومات فراہم کی ہیں‘ خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:38

وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کی عظیم مسلم سیاحوں اور سائنسدانوں پر مشتمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے ایوبیہ فارماسیو ٹیکل کے زیر اہتمام جہان مسیحا ادبی فورم کی طرف سے مقامی ہوٹل میںتا ریخی اور عظیم مسلم سیاحوں اور سائنسدانوں پر مشتمل معلومات سے پنہاں موضو عاتی کیلنڈر 2018ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد،ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ ڈاکٹر ید اللہ علی،معروف صحافی سجاد میر،قائد اعظم اکیڈمی کے ڈائریکٹررضی حیدر،جامعہ پنجاب شعبہ اردو کے سر براہ پروفیسر ضیا ء ا لحسن،ڈاکٹر ارشد چوہان،ہارون قاسم،فورم کے صدر سید جمشید احمد کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے صحت اور تعلیم کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنا مشن بنایا ہو ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ کے تمام صحت مراکز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جہان ہر قسم کی سہولیت باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو علم دوست بنا دیا ہے اور تما م مر دہ لائبریریوں کو زندہ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ہمیں اپنی موجودہ و آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت کو علم دوست بنا کر ملک و معاشرے کی ترقی کے عمل کو آگے بڑہانا ہو گا۔اس سلسلے میں جہان مسیحا ادبی فورم نے موجودہ و نئی نسل کو عظیم مسلم سیاحوں و سائنسدانوں کے بارے کیلنڈر 2018ء کا اجراء کرکے سیر حاصل معلومات فراہم کی ہیں۔ایسے معلوماتی کیلنڈر کو تمام تعلیمی اداروں،سرکاری اداروں میں معلومات کے خز ینہ کا ذریعہ بننا چاہیے۔جہان مسیحا ادبی فورم کی اس کاوش کو کبھی بھلایا نہ جا سکے گا جنہوں نے ذہنوں سے مٹے تاریخی نقوش کو دوبارہ زندہ و جاوید کر دیا ہے۔ان کا یہ کارنامہ دیگر اداروں اور مشتہرین کے لئے ماتھے کا جومر بنے گا۔ان کے اس کیلنڈر کو کتابی شکل میں مرتب کر کے تمام تعلیمی اداروں میں آویزاں کیا جانا چاہیے۔