چارسدہ، مختلف علاقوں میں غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کے فروخت کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے، عبدالحفیظ

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:36

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹرچارسدہ عبدالحفیظ نے کہاہے کہ ڈی سی چارسدہ منتظرخان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںضلع چارسدہ میں غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کے چھان بین کیلئے فوڈانسپکٹرزمقررکئے گئے ہیں جوروزانہ کی بنیاد پرضلع چارسدہ اوردیگرتحصیلوںبازاروں میںاشیائے خوردونوش کی میعاراورمقررہ کردہ قیمتوں کوچیک کرے گی اورخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کوموقع پر جرمانہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو منٹس تیارکرکے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکوعملدرامدکیلئے بھیجاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ چارسدہ سمیت تمام تحصیلوں میں دکاندار سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خودونوش کی فروخت کویقینی بنائیںبصورت دیگران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ چارسدہ کے مختلف علاقوں میںروزانہ کے بنیادپر غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کے فروخت کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔اسسٹنٹ فوڈانسپکٹرعبدالحفیظ نے کہاکہ خلاف ورزی کے مرتکب افرادکو جرمانوں کے ساتھ تین ایم پی اوکے تحت جیل بھی بھیج دیا جائیگا۔