پیرامیڈیکس کے مسائل فوری حل کئے جائیں، روئیدارشاہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن پشاورڈویژن کااجلاس ہوا جس کی صدارت صدرپشاورڈویژن وصدرپی ایم اے خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاورمجاہداعظم نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشاورڈویژن کے تمام یونٹس بشمول ایل آرایچ ،کے ٹی ایچ ،کے ایم سی،کے سی ڈی اورایچ ایم سی ضلع چارسدہ ،ضلع پشاورسمیت دیگریونٹس کے عہدیداروں اورصوبائی صدرسیدروئیدادشاہ،سینئرنائب صدراسم گل مومنداورکابینہ کے دیگرعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈاپرتفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں پیرامیڈیکس کے مسائل کے فوری حل کرنے پرزوردیاگیا۔