سیکاس یونیورسٹی کی آئی جیم ٹیم کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش نے امریکہ میں ہونیوالے آئی جیم مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی سیکاس یونیورسٹی پشاور کی ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا اور ٹیم کے ارکان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ظہور الحق ‘ڈپٹی ڈائریکٹر عابد سہیل و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جیم ٹیم نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ سیکاس یونیورسٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے تعاون سے مکمل کیا جس کیلئے ملک بھر سے بہترین طلبہ کا انتخاب کیا گیا اور انہیں تربیت کے بعد مقابلے کیلئے امریکہ بھیجا گیا۔ ڈاکٹر شہزاد بنگش نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف سیکاس یونیورسٹی بلکہ پورے صوبے اور ملک کیلئے باعث فخر ہے۔