اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس ، اسلامک تھیالوجی، مینجمنٹ سائنسز ، جینیٹکس ، پولیٹیکل سائنس ، فزکس، اٴْردو اور زوالوجی میں ایم فل /ایم ایس اور باٹنی ، کیمسٹری ، کمپیوٹر سائنس ، انگلش ، اسلامک تھیالوجی، مینجمنٹ سائنسز، پاکستان سٹڈیز، فزکس ، شماریات ، اٴْردو اور زوالوجی میں پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے 20دسمبر تک در خواست دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

کاغذات کی سکروٹنی 22 دسمبر کو مکمل ہو گی۔ انٹری ٹیسٹ 30اور31 دسمبر کو ہونگے۔ نتیجہ 5جنوری کو جاری کیا جائیگا۔ انٹرویوز 11 جنوری اورکلاسز کا آغاز 22 جنوری کو ہو گا۔داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری شیڈول پر عمل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :