ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ (کل) شروع ہوگی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ (کل) ہفتہ سے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر، اور تمام کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 1000 سے 1200 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سینئرز، انڈ17- ، انڈر14- اور انڈر11- کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 13 دسمبر کو ہوگی، جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے جائیں گے۔