استنبول میں آٹو پارٹس کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال اپریل میں ہوگی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ترکی کے شہراستنبول میں آٹوپارٹس کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال اپریل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

21 ویں آٹومیکینکا کے نام سے منعقدہ اس نمائش میں آٹوپارٹس بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ نمائش کئی روز تک جاری رہے گی۔ نمائش میں کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔