اسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات کی بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ دبئی میں ہوگی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) اسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات کی بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگی۔ نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔’’عرب ہیلتھ‘‘ کے نام سے منعقدہونے والی اس نمائش میں بین الاقوامی کمپنیاں اسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان طبی، سرجیکل اوراسپتالوں کے آلات تیارکرنے والے ممالک میں شامل ہے اورہرسال پاکستان طبی وجراحی آلات کی برآمدسے قیمتی زرمبادلہ کماتاہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں سرجیکل آلات کی برآمدات سے پاکستان نے 91295 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ میں 74423 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا، یوں اضافہ کی شرح 22.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :