ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں کمی آنے کا عمل جاری

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گذشتہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافے ہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کے لیے سپلائی کے سودی1.1 فیصد کمی کے ساتھ 2535 رنگٹ (622.39 ڈالر)فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 40,862 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔