امریکااور یورپ سونے کے نرخوں میں کمی، ایشیاء میں اضافہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1264.57 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 1.20 ڈالر (1 فیصد) کمی کے ساتھ 1266.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1264.260 ڈالر فی اونس رہی جبکہ لندن سپاٹ میں امریکی سونے کے سپلائی 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1266.70 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء میں سنگا پور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 1268.84 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودی 0.5فیصد اضافہ کے ساتھ 1271.10 ڈالر فی اونس پر طے پائے۔

متعلقہ عنوان :