دھنیہ کی بہتر پیداوارکیلئے کھیلیاں پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی ہدایت

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:26

فیصل آباد۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ماہرین زراعت نے دھنیہ کی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیہ کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دورا ن انہوںنے بتایاکہ اگر فصل کی بیجائی وتر میں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پودے کا فاصلہ 9سی12 انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشو ونما پاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے مؤثر انداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔ انہوںنے دھنیہ کی کٹائی کے بعد زمین کی ذرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو فصل کی بڑھوتری تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :