200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:26

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر64ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :