فیصل آباد،فیکٹری سے بھاری تعداد میں جعلی کھاد بر آ مد

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے ٹھیکری والا میں چھاپہ مار کر فیکٹری سے بھاری تعداد میں جعلی کھاد قبضہ میں لے کر سیل اور پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شبیر افضل ورائچ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محفوظ احمد نے 64 ج ب میں فیکٹری پر پولیس فورس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو وہاں جعلی کھاد تیار کی جارہی تھی جس پر جعلی کھاد کی بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں اور محمد طاہر ‘ منیر احمد کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ مالک سمیت دو ملازم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔