رشوت لینے پر چک نمبر 208 ر ب کے حلقہ پٹواری طاہر سلیم گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکاری کام کے عوض رشوت لینے پر چک نمبر 208 ر ب کے حلقہ پٹواری طاہر سلیم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق جڑانوالہ روڈ کے رہائشی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کو درخواست گزاری تھی کہ پٹواری نے اس سے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد مسعود نظامی نے چھاپہ مار کر پٹواری کو گرفتار اور اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں میں مقدہ نمبر 2017 / 53 درج کرا دیا ۔