محکمہ زراعت کا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے سے کسانوں کو مالی تحفظ حاصل ہوگا،محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے سے کسانوں کو مالی تحفظ حاصل ہوگا۔ تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم سے کسان کا شعور غیر معمولی طور پر بلند ہوا ہے ۔اس مہم سے کسان کی سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور وہ دوسری زرعی اجناس کی نسبت تیل دار اجناس کی کاشت سے زیادہ مالی فائدہ ملنے کے سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔

تیل دار اجناس کی کاشت سے جہاں درآمدی بل کم ہو گا وہاں کسان کو کم محنت سے زیادہ منافع ملے گا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس مہم میں کسانوں نے گہری دلچسپی لی ہے اور انہوں نے تیل دار اجناس کی کاشت کرنے کے فوائد کے حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کسانوں میں بیداری کی نئی لہر زرعی شعبہ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ محکمہ زراعت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور ان منصوبوں کے فوائد کے بارے اب کسان ماضی کی نسبت زیادہ آگاہ ہے ۔ کسان سمجھتا ہے کہ محکمہ زراعت اس کے مفادات کا محافظ ہے اور اسے مالی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کررہاہے ۔کینولااور سورج مکھی وغیرہ جیسی تیل دار اجناس کی کاشت میں ممکنہ اضافے سے ملک کے خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ میں بچت کے علاوہ اخراجات میں بھی کمی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :