Live Updates

طاہر القادری سڑکوں پر نکلیں پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہو گی،عمران خان

سانحہ ماڈل ٹائون میں نہتے لوگوں کو گولیاں مار یں گئیں ،شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو دہشتگردی کے کیس میں اندر جانا چاہئے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:13

طاہر القادری سڑکوں پر نکلیں پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہو گی،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف جب سڑکوں پر نکلیں گے تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہو گی۔ جمعرات کے روز عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں نہتے لوگوں کو گولیاں مار دیگئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی تھیں۔

شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو دہشتگردی کے کیس میں اندر جانا چاہئے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح دہشتگردی کا کیس کر سکتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طاہر القادری کو اعتماد دلانا چاہتے ہیں کہ جب وہ سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہئے ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور وزیر اعظم کو بھی ترک صدر رجب طیب اردوان جیسا قدم اٹھانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کا پورا زور ایک مجرم کو پارٹی کا صدر بنوانے پر مرکوز تھا ایک کرپٹ آدمی جو تین سو ارب چوری کرکے بیرون ملک لیکر گیا آج پریڈ گراونڈ میں ڈانس کر رہا ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا احسن اقبال معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات