ووٹرز ڈے آگاہی مہم قابل تحسین،

عوام کو ووٹ اندراج میں زیادہ سے زیادہ سہولیتں دی جائیں ،گورنر خیبر پختونخواہ انتخابی ایکٹ نافذ العمل ہونے سے الیکشن کا عمل مزید شفاف ہوگا،ظفر اقبال جھگڑا

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:06

ووٹرز ڈے آگاہی مہم قابل تحسین،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) گورنر خیبرپختونخواہ اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ انتخابی ایکٹ نافذ العمل ہونے سے الیکشن کا عمل مزید شفاف ہوگیا جبکہ الیکشن کمیشن کے اقدامات سے جمہوری عمل مستحکم ہونے میں مدد ملے گی پشاور میں ’’ووٹرز ڈے‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وؤٹرزڈے کے حوالے سے قومی سطح پر آگاہی مہم قابل تحسین ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکٹرونک ووٹنگ مشنیوں کا استعمال ایک اچھا قدم ہے عوام کو ووٹ کے اندراج میں زیادہ سے زیادہ سہولیتں دی جائیں کیونکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرانا ہمارا فرض ہے اقبال جھگڑا نے کہا کہ میڈیا اور دیگر ادارے ووٹ کی اہمیت سے اگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو مکمل آگاہی حاصل ہو

متعلقہ عنوان :