Live Updates

بیگم کلثوم نواز کی رکنیت کا معاملہ; الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا

حلف نہ اُٹھانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 12:42

بیگم کلثوم نواز کی رکنیت کا معاملہ; الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیگم کلثوم نواز کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلف نہ اُٹھانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں ۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہاکہ آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اُٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں لیکن بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان آ کر حلف نہیں لے سکیں جس پر پاکستان تحریک انصاف نے حلف کے بغیر بیگم کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات