زارااکبر کیس کافیصلہ جج کی چھٹی کے باعث 11دسمبر کو سنائے جانے کا امکان

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02

زارااکبر کیس کافیصلہ جج کی چھٹی کے باعث 11دسمبر کو سنائے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) اداکارہ زارااکبر کیس کافیصلہ جج کی چھٹی کے باعث 6دسمبر کی بجائے 11دسمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارااکبر نے اپنے شوہر علی فوزی کاظمی کے خلاف نان و نفقہ اور بیٹے کے اخراجات کے حوالے سے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کررکھا ہے جس پر مقامی عدالت نے نوٹس جاری کر کے انکے شوہر کو طلب کیا تھا مگر مسلسل نوٹس کے باوجود انکے شوہر علی فوزی کاظمی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور 6دسمبر کو اس کیس کا فیصلہ ہونا تھا مگر معزز جج کی چھٹی کے باعث کیس کی سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔تواقع ہے کہ اسی رو ز عدالت کی طر ف سے فیصلہ جاری کردیا جائے گا۔