اداکار سخاو ت ناز اور ساجن عباس کی والدہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02

اداکار سخاو ت ناز اور ساجن عباس کی والدہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے مقبول مزاحیہ اداکار سخاو ت ناز اور ساجن عباس کی والدہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکار سخاوت ناز او رساجن عباس کی والدہ فیصل آبا د میں کچھ عرصے سے علیل تھیں اور بدھ کے رو ز اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ اس دنیا فانی سے کو چ کرگئیں ۔

مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد خاکی شاہ قبرستان نزد امام بارگاہ ہجویری ٹائون فیصل آباد میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سخاو ت ناز اور ساجن عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں عرفان کھوسٹ ،سہیل احمد ، خالد عباس ڈار ، اما ن اللہ ، جواد وسیم ، اورنگزیب لغاری ، قیصر جاوید ، عرفان ہاشمی ، افتخار ٹھاکر ، سردار کمال ، قیصر پیا ، ظفری خان ، خوشبو ، صائمہ خان ،ندا چوہدری ، مہک نور ، صوبیہ خان ،میگھا ، زارااکبر ، پازیب چوہدری ، بلو رانی ، ڈرامہ پروڈیوسر سخی سرور ، علی سعد ، اسحاق چوہدری ، ارشد چوہدری ،ڈاکٹر اجمل ملک ، حاجی عبدالرزاق ، قیصر ثناء اللہ اورملک طارق سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے گہر ے غم او ردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سخاوت ناز اور ساجن عباس کیلئے ناقابل تلافی صدمہ ہے ،دعا ہے کہ خدامرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔