عوامی تحریک کاٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنیکا اعلان

اقوام متحدہ،پاکستان میں موجود سفارتخانوں کو بھی ٹربیونل رپورٹ کی کاپیاں ارسال کی جائیں گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:56

عوامی تحریک کاٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کے انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ کے مندرجات کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنے اور اس کی کاپیاں اقوام متحدہ اور پاکستان میںموجود سفارتخانوں کو بھی ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کر دی ہے کہ ٹربیونل رپورٹ کو اردو ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل دی جائے اور ملک بھر میں اس کی لاکھوں کاپیاں تقسیم کی جائیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ انکوائری ٹربیونل رپورٹ کی کاپیاں اقوام متحدہ اورپاکستان میں موجود سفارتخانوں کو بھی ارسال کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :