رقوم وصولی کے لیے استعمال ہونے والی پوائنٹ آف سیلز مشینیں اے ٹی ایم سے بڑا خطرہ بن گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 12:33

رقوم وصولی کے لیے استعمال ہونے والی پوائنٹ آف سیلز مشینیں اے ٹی ایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء): رقوم کی وصولی کے لیے استعمال ہونے والی پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) مشینیں اے ٹی ایمز سے بھی بڑا خطرہ بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی او ایس مشینوں سے ادائیگی کے وقت صارفین کی معلومات چُرائی جا سکتی ہیں۔ پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے خفیہ معلومات چوری ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

جعلی ویب سائٹس، ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بھی معلومات چوری کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ماہرین نے پٹرول پمپس، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں پی او ایس مشینوں سے معلومات چوری ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ آئی ٹی ماہرین نے خبردار کیاکہ صارفین اکاؤنٹس کی خفیہ معلومات کے لیے ہیکرز سے ہوشیار رہیں۔ ملک بھر میں اے ٹی ایمز کی تعداد 12 ہزار جبکہ پی او ایس مشینوں کی تعداد 53 ہزار ہے۔ بینکاری ذرائع کے مطابق پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے ماہانہ 17 ارب کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔ جبکہ ملک میں زیر استعمال بینک کارڈز کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔