آئی ایم ایف نے مڈغاسکر کے لئی44.5 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:56

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) عالمی مالیتی ادارے آئی ایم ایف نے مڈغاسکر کے لئی44.5 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی۔آئی ایم ایف کے مطابق مڈغاسکر کے لئے مذکورہ قرضے کی منظوری اس کی اقتصادی بحالی کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں نے 2009 میں مڈغاسکر میں فوجی حکومت بننے کے بعد اس کو ادائیگیاں روک دی تھیں جن کو 2013 کے آخر میں جمہوریت قائم ہونے پر بحال کیا گیا۔

گذشتہ ماہ مڈغاسکر کی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ان کی 2018 میں اقتصادی شرح نمو میں5.1 فیصد اور رواں سال 4.5 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے،مڈغاسکر کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اس کے باوجود کہ وہاں نکل،کوبلٹ،سونے،یورینیم اور دوسری قیمتی دھاتوں کے وسیع ذخائر ہیں۔رواں سال جون میں آئی ایم ایف نے مڈغاسکر کے لئی86 ملین ڈالر کا قرضہ منظور کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :