فلم انڈسٹری میں خواتین کے لئے یہ بہترین وقت ہے، شردھا کپور

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:49

فلم انڈسٹری میں خواتین کے لئے یہ بہترین وقت ہے، شردھا کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خواتین کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ خواتین کی فلم انڈسٹری میں منزل کے تعین اور اہم مقام حاصل کرنے کے حوالے سے فرضی داستانوں کو ختم کرتے ہوئے بہت جوش و جذبے اور پھرتی سے کام کر رہی ہیں اور فلم انڈسٹری میں خواتین کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔ اداکارہ شردھا کپور ہدایتکار راج اور ڈی کے کی ہارر کامیڈی فلم میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ نظر آئیں گی جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :